اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کی بلائنڈ ٹیموں نے 2014 میں ٹی 20 سیریز کا اعلان کر دیا ہے افتتاحی میچ لاہور جبکہ فائنل میچ نیو دہلی یا چند گڑھ میں کھیلا جائے گا ۔ بھارت نے پاکستان بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز کو دونوں ملکوں کی سرزمین یادگار عالمی ایونٹ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔بھارت سے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر مہانتیش جی کے کھیلوں کے لئے پاکستان کو محفوظ قرار دیتے ہوئے دوطرفہ سیریز کی بحالی کا اعلان کیا انہوں نے میزبان ملک کی کھیلوں کے فروغ کے لئے کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے ۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے فرید اللہ خان نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کے بجٹ کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب اسلام آباد میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر کیا ۔ سری لنکا سے نوجوانوں کے وفد نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔سیکرٹری جنرل ڈبلیوبی سی اور آسٹریلوی کھلاڑی رمونڈ موکسلے نے عشائیہ میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب میں شریک بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، ساﺅتھ افریقہ ، مالدیپ اور دیگر ممالک کی کرکٹ بلائنڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو میزبان ملک کی جانب سے یادگاری ٹرافیاں ( MEMENTOS ) دی گئیں ۔ خیر مقدمی خطاب میں ڈبلیو بی سی کے صدر اور چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ملک کو کئی فتوحات دی ہیں ملک کے لئے کئی اعزازات جیتے گئے ہیں ساﺅتھ افریقہ کے کرکٹ کے روایتی کھیل میں پاکستان کو ہرایا ہے جبکہ اسی دوران پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 صفر سے ہرایا ۔ بھارتی ٹیم جب پاکستان آئی تو اسے بھی شکست دی پاکستان بلائنڈ کرکٹ میں عالمی چیمیپیئن بھی ہے انہوں نے کہا کہ اسی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابیوں کی وجہ سے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ان میں شعور بیدار ہوا اور تعلیم کے لئے اور انھوں نے متعلقہ تعلیمی مراکز میں داخلے لینے شروع کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے لئے 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے کم کر کے ایک کروڑ 40 لاکھ کر دیا ہے کارکردگی سب ٹیموں سے نمایاں ہے ۔ بجٹ میں کمی کا بھی ہمیں ہی سامنا ہے ۔ بھارت سے ڈبلیو بلائنڈ کرکٹ کے نائب صدر نے مہانتش جی کے نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی اور دوطرفہ سیریز کی بحالی کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے پاکستان محفوظ ملک ہے۔