لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویمن ہاکی ایسوی ایشن کے انتخابات آج صوبے کے سات اضلاع میں ہوں گے جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب بھی آج ہوگا ۔پی ایچ ایف کے چیف الیکشن کمشنر ارشد انصاری نے تمام اضلاع میں انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے شیڈول اور کوآرڈینیٹرز کا تقرر کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور میں خواتین کے انتخابات کیلئے قومی خواتین ہاکی ٹیم کے سابق کوچ خواجہ محمد اویس اور مردوں کیلئے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب میں خواتین کے انتخابات کیلئے پی ایچ ایف ویمن ونگ کی سیکرٹری تنزیلہ عامر چیمہ کے گروپ کو واضح برتری حاصل ہے جنہوں نے لاہور ڈسٹرکٹ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی سابق ڈائریکٹر جنرل شاہدہ خانم کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔