لاہور (اے پی پی)فلم ہدایت کار ا قبال کشمیری نے فلمی صنعت کے بحران کا ذمہ دار فلمسازوں اور فنکاروں کو قرار دے دیا۔ انہوں نے ریڈیو پروگرام روز پیٹل لالی وڈ راﺅنڈ اپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کچھ پروڈیوسرز نے سرمائے کے بل بوتے پر ہدایت کار کے کام میں مداخلت کی جبکہ کچھ فنکار جن میں سلطان راہی مرحوم‘ جان ریمبو اور شان جیسے اداکاروں نے فلموں کی شوٹنگ پر دیر سے آنا اور جلدی جانا معمول بنا لیا۔ اس طرح فلموں کا معیار متاثر ہوا جبکہ ڈائریکٹر کو بہتر کام کرنے کے مواقع نہ ملے۔ ریڈیو پروگرام روز پیٹل لالی وڈ راﺅنڈ اپ کے میزبان شوکیہ ظہیر اور خالد ابراہیم تھے جبکہ پروڈیوسر راجہ اسد علی ہیں۔