نوابشاہ (آئی این پی) نوابشاہ کے نواحی قصبے سکرنڈ کی سب جیل کے عملے نے 7 خطرناک قیدیوں کے فرار کی کوشش ناکام بنانے کے بعد انہیں حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔ قیدیوں کے فرار کی ناکام کوشش کے بعدعملے اور پولیس کی جانب سے سب جیل میں سرچ آپریشن ، قیدیوں کے قبضے سے ایک پستول، 23 گولیاں اور 2 موبائل فون کے علاوہ بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کرلیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ کے نواحی قصبے سکرنڈ میں واقع سب جیل کے عملے نے 7 خطرناک قیدیوں کو عین اس وقت دوبارہ پکڑ لیا جب وہ فرار ہورہے تھے۔ واقعہ کے بعد سب جیل کی انتظامیہ نے فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے تمام قیدیوں کو حیدر آباد کی نارا جیل منتقل کردیا ہے۔قیدیوں کے فرار کی ناکام کوشش کے بعدعملے اور پولیس کی جانب سے سب جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بیرکوں میں قیدیوں کے قبضے سے ایک پستول، 23 گولیاں اور 2 موبائل فون کے علاوہ بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کرلیں۔
سکرنڈ/قیدی فرار