مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بھارت کا حال ویتنام میں امریکہ جیسا ہوگا: محبوبہ مفتی

مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بھارت کا حال ویتنام میں امریکہ جیسا ہوگا: محبوبہ مفتی

نئی دہلی (ثناءنیوز) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے دہلی میں بی بی سی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا گیا تو ایک دن بھارت کا وہی حال ہو سکتا ہے جو امریکہ کا ویتنام میں ہوا تھا۔ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ کشمیر پر 65 برسوں سے فوج اور پولیس فورس کے سہارے راج کیا جا رہا ہے۔ کشمیری خود کو پہلے سے کہیں زیادہ الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں اور اس کے باعث آئندہ سال امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی کے اثرات کشمیر پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں عسکریت پسندی کم ہوئی ہے لیکن عام نوجوانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ ملک کی مین سٹریم سے مزید کٹ کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’اگر ا±سے روکا نہ گیا تو بھارت کا وہی حال ہوگا جو امریکہ کا ویتنام میں ہوا اور افغانستان میں ہو رہا ہے۔ ‘انہوں نے کہا: ’ہزاروں نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور بے قصور لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔‘ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ ’کشمیر میں جمہوریت کمزور ہے۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ ملک کے لئے اٹھائے جانے والے ہر اچھے قدم کو کشمیر میں نافذ نہیں کیا جاتا۔ مثال کے طور پر انہوں نے کہا کہ جب ملک بھر میں ووٹنگ مشین پر ’نو ووٹ‘ کا اختیار دیا گیا تو پورے ملک نے اس کا استقبال کیا، لیکن کشمیریوں کو یہ سہولت نہیں دی گئی۔ وہ کہتی ہیں ’لوگ ڈر گئے ہیں۔ کشمیری پہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے آئے ہیں۔ اگر لوگوں نے ’نو ووٹ‘ کا بٹن دبایا تو یہ اس بات کا اشارہ سمجھا جائے گا کہ وہ انتخابات کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔‘ بھارت کے سابق وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی 54 سالہ محبوبہ مفتی کے مطابق کشمیریوں کو ملک کی مین سٹریم سے جوڑنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ذریعے شروع کئے جانے والے امن کی بحالی کے عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے۔
محبوبہ مفتی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...