واشنگٹن (اے پی پی) روسی وزیر ِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر کسی ڈیل تک پہنچنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس بارے میں اہم نکات پر بات چیت ہو چکی ہے اور اب انہیں محض ایک دستاویز کی شکل دینا باقی رہ گیا ہے۔ روسی وزیر ِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اس حوالے سے روس میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات مثبت تھے اور وہ اس کے نتیجہ خیز ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ روسی وزیر ِ خارجہ کے مطابق ہم سب کا مشترکہ خیال یہی ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ ایرانی وزیر ِخارجہ کے ساتھ مذاکرات میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ گذشتہ کئی برسوں میں عالمی طاقتیں اور ایران نہ صرف بات کرنے پر راضی دکھائی دیں بلکہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں بھی دلچسپی لیتی دکھائی دیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت اس معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان کوئی ایسے بڑے اختلافات موجود نہیں ہیں جن کے حل کی ضرورت ہو۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ جو ہم آہنگی کی فضاء قائم ہوئی ہے اسے ہم دستاویز کی شکل دے سکیں۔
روسی وزیر خارجہ
ایران کے جوہری پروگرام پر کسی ڈیل تک پہنچنے کے کافی امکانات ہیں: روسی وزیرِ خارجہ
ایران کے جوہری پروگرام پر کسی ڈیل تک پہنچنے کے کافی امکانات ہیں: روسی وزیرِ خارجہ
Nov 18, 2013