حضرت حسینؓ کی روشن زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے: علامہ ایاز ظہیر ہاشمی

حضرت حسینؓ کی روشن زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے: علامہ ایاز ظہیر ہاشمی

Nov 18, 2013

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی، مولانا صاحبزادہ عاصم مخدوم، مولانا اسد اللہ فاروق، بابر شہزاد چٹھہ نے جامعہ تعلیم القرآن نیو سمن آباد لاہور میں پیغام سیدنا حسین ابن علیؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول شہید کربال سیدنا حضرت حسین ابن علیؓ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کے پرچم کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ کی روشن زندگی اور ان کی تعلیمات قیامت تک لوگوں اور حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

مزیدخبریں