لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک دشمن قوتےں اور کالعدم تنظےمےں ملک مےں تخرےب کاری کا موقع ہاتھ سے جانے نہےں دےتےں، راولپنڈی مےں ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ان خےالات کا اظہار چےئرمےن سنی اتحاد کونسل پےر سےّد محفوظ شاہ مشہدی نے اےک اجلاس کے موقع پر کےا۔ اس موقع پر صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، صاحبزادہ نعےم عارف نوری، مولانا خادم حسےن شرقپوری، سردار محمد خان لغاری اور عثمان علی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزےد کہا کہ واقعہ راولپنڈی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، سےنکڑوں تاجر اپنے کاروبار سے محروم ہوچکے ہےں۔ اےسے واقعات ناقابل برداشت ہےں۔ اس واقعہ کے ذمہ دار افراد و افسران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔