عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی سے چھٹکارا ممکن نہیں: ارکان پنجاب اسمبلی

عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی سے چھٹکارا ممکن نہیں: ارکان پنجاب اسمبلی

لاہور(خبر نگار)اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یاسین سوہل اور لبنی فیصل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات عوامی تعاون کے بغیرممکن نہیں کیونکہ اس مہم کی کامیابی کا انحصار شہریو ںکی طر ف سے صفائی کے اصولوں کی پاسداری اورڈینگی سے بچاﺅ کی تدابیر پر مکمل عملدر آمدسے ہی ممکن ہے- انہوں نے یہ بات ریونیو لینڈ ریکار ڈ تحصیل کینٹ کے دفاتر، اتوار بازار والٹن، قینچی امر سدھو اور صدر کے مختلف علاقوں کے انسداد ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ سرویلنس، سپرے اور آگاہی مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی- چوہدری محمد یاسین سوہل اور لبنی فیصل نے اس موقع پر لوگوں کو صفائی کے اصولوں اور ڈینگی سے بچاﺅ و حفاظت کی تدابیر سے آگاہ کیا ،پمفلٹس اور ڈینگی کٹس تقسیم کیں- اراکین اسمبلی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں میں ان کے اہل خانہ سے بھی ملے اور ان میں ڈینگی کٹس تقسیم کی- ایم پی اے یاسین سوہل نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے امور میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکار وں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...