ہیپاٹائٹس بی اور سی میں ”سٹم سل تھراپی“ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے: ڈاکٹر انیل اروڑا

ہیپاٹائٹس بی اور سی میں ”سٹم سل تھراپی“ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے: ڈاکٹر انیل اروڑا

لاہور(نیوزرپورٹر)انڈیا میں شراب پینے والوں کے باعث لیور ٹرانسپلانٹ زیادہ ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سر گنگا رام ہسپتال نیو دہلی انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر انیل اروڑا نے پاک ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام لیور کلینک میں مریضوں کے چیک اپ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر واسو دیوان، ڈاکٹر عزیز الرحمن بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر انیل اروڑا نے کہا کہ ایسے مریض جن کے پیٹ میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے باعث پانی پڑ جائے اور طبیعت زیادہ ناساز ہونا شروع ہوجائے ان کے لئے ”سٹم سل تھراپی“ پر ریسرچ جاری ہے اور اب تک 10 مریضوں پر انجکشن نیو پوجن لگا کر تجربہ کرچکے ہیں جس سے 6 مریضوں کی حالت بہتر ہوگئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...