لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بیگم کوٹ اور نین سکھ کی یونین کونسلوں کے عہدےداروں ندیم مبشر سندھو، خالد فاروق، بابو غلام مصطفی، ملک ذکاءاللہ اور ملک احمد سعید ایڈووکیٹ کے ہمراہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسلوں کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔