لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی، منظور احمد مانیکا اور راجہ عامر خان نے واقعہ روالپنڈی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ راولپنڈی کی جوڈیشل انکوائری کروا کر تمام ذمہ داروں کو آئین اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہر مسلمان کو محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔