لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ پر جامع مسجد سعدیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ شہدائے اسلام کی قربانی نے اللہ تعالی کے حضور سر جھکا دینے کا سبق دیا ہے۔ اللہ تبارک تعالی کی اطاعت اور فرمانبرداری کو ہی ہمارا اولین مقصد اور ترجیح ہونا چاہیے۔ محرم الحرام میں حضرت عمر فاروقؓ نے شہادت پائی تو وہ بھی حالت نماز میں تھے اور حضرت حسینؓ نے بھی اپنی جان کا نذرانہ سجدے میں ہی پیش کیا۔ ان برگزیدہ ہستیوں سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے کردار اور سیرت پر عمل کیا جائے۔ اللہ تبارک تعالی کا سچا دین سادہ اور اس پر عمل انتہائی آسان ہے۔ قرآن پاک اور سیرت رسول کی صورت میں ہمارے پاس قیامت تک کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ غیروں نے اسلام کے سنہری اصول اپنا کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ مسلمان ان پر عمل چھوڑ کر ذلت کا شکار ہیں۔
شہدائے اسلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور سر جھکانے کا سبق دیا: منسوب رحیمی
شہدائے اسلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور سر جھکانے کا سبق دیا: منسوب رحیمی
Nov 18, 2013