دنیا کے47 ممالک سے 4 سال میں ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی بے دخل

اسلام آباد (آن لائن) دنیا کے47 ممالک سے 4 سال میں ایک لاکھ 66 ہزار 420 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور مقیم یا سفری دستاویزات نہ ہونے پر بے دخل گیا جن میں زیادہ تر عرب ریاستوں سے واپس بھیجے گئے۔سعودی عرب سب سے پہلے نمبر پر ہے جہاں سے 83 ہزار 606 پا کستانیوں کو بے دخل کیا گیا، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات سے 29 ہزار 960، تیسرے نمبر پر عمان سے 22 ہزار 772 پاکستانیوں کو سفری دستاویزات نہ ہو نے یا غیر قانونی قرار دے کر واپس بھجوایا گیا، وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2010 سے اب تک یونان سے 12 ہزار 749، ملائیشیا سے 6 ہزار 457، کوریا سے 997۔ امریکا سے346، برطانیہ سے 3 ہزار 642، افغانستان سے176، کویت سے ایک ہزار 623، ہانگ کانگ سے 614، آذر بائیجان سے296، جنوبی افریقہ سے308 ، شام سے37، لیبیا سے117، چین سے 95، آئر لینڈ سے 72، تھائی لینڈ سے129، قطر سے 545، قبرص سے 390، عراق سے133 اور بحرین سے بھی 423 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...