اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستان عوامی تحریک کے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ پیر کو عدالت میں ملزم گلزار حسین وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔