پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ، عوامی تحریک کے 5 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

Nov 18, 2014

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستان عوامی تحریک کے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ پیر کو عدالت میں ملزم گلزار حسین وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں