تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

Nov 18, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کے خلاف درخواست کو جلد سماعت کے لئے لگانے کے لئے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جسمیں موقف اپنایا ہے کہ تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی لیکن سپریم کورٹ کا آفس رکاوٹ کا باعث بنا ہوا ہے اور درخواست کو سماعت کے لئے لگانے کے لئے پراسس نہیں کر رہا۔

مزیدخبریں