جاپان انسداد پولیو پر وگرام کیلئے پاکستان کو 54لاکھ ڈالر کی امداد دیگا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کے لئے 54لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ یونیسیف کے نمائندوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ امدادی رقم دسمبر 2014ء سے نومبر2015کے انسداد پولیو سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔ رقم سے پولیو ویکسین ،کولڈ سٹوریج کے لئے سولر ریفریجریٹر ز اور دیگر سامان خریدا جا سکے گا، رقم فاٹا، کراچی، خیبر پی کے اور بلوچستان کے انتہائی حساس علاقوں کے لئے خرچ ہو گی۔ نمائندہ جاٹیکاکے مطابق پولیو کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امدادی رقم کی اشد ضرورت تھی۔

ای پیپر دی نیشن