جہلم: تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کے الزام میں سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ٹی ایم او راشد کیخلاف مقدمہ

Nov 18, 2014

جہلم (نامہ نگار) تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سابق ایم پی اے چودھری ندیم خادم اور ٹی ایم او پی ڈی خان چودھری راشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں دی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے کارکن عدیل علی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ضلعی صدر تحریک انصاف جہلم ندیم افضل بنٹی کے گھر سے ریلی کی شکل میں نکلے جب گرمالہ میں واقع نصیر بابو کے گھر کے قریب پہنچے تو سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن میں سوار سابق ایم پی اے چودھری ندیم خادم اور ٹی ایم او پی ڈی خان چودھری راشد نے فائرنگ شروع کردی۔

مزیدخبریں