مظفر آباد: نیزہ پیر سیکٹر پر بھارت کی پھر فائرنگ، ایک شخص زخمی، حالت تشویشناک

Nov 18, 2014

مظفر آباد (آن لائن) بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت کی ہے۔ مظفر آباد کے نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے رہائشی زخمی ہوگیا‘ حالت تشویشناک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں اکر وہاں کا رہائشی ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔
بھارتی فائرنگ

مزیدخبریں