تحریک طالبان کے گروپ ”جند اللہ“ نے داعش کی حمایت کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رائٹرز) تحریک طالبان کے ایک گروپ جند اللہ نے دولت اسلامیہ (داعش) کی حمایت کر دی ہے۔ الزبیر الکویتی کی سربراہی میں دولت اسلامیہ کے تین رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد جند اللہ نے دولت اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا۔ جنداللہ کے ترجمان فہد مروت نے کہا دولت اسلامیہ والے ہمارے بھائی ان کے پاس جو بھی منصوبہ ہے ہم اس کی حمایت کرینگے۔ جند اللہ مذہبی اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے معروف ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اب تک پاکستان میں دولت اسلامیہ کی حمایت، ریاست مخالف گروپوں کے بجائے فرقہ وارانہ تشدد پر یقین رکھنے والے گروپ کر رہے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے لشکر جھنگوی سے روابط کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی کی قیادت نے ایک سال قبل سعودی عرب اور شام کے سرحدی علاقے میں دولت اسلامیہ کے رہنما¶ں سے ملاقات کی تھی۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق سینکڑوں پاکستانی لڑنے کے لئے شام گئے تھے تاہم ان کا یہ دورہ طالبان یا اپنی طرف سے تھا جن میں سے واپس آنیوالے 5 افراد نے پاکستانی ائر بیسز پر حملے بھی کئے تھے۔

جند اللہ حمایت



ای پیپر دی نیشن