سڈنی میں کشمیر کونسل کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

سڈنی (ثناء نیوز) آسٹریلیا میں کشمیر کونسل کی جانب سے مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سڈنی میں نیو ساتھ ویلز پارلیمنٹ کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے اور کشمیر میں جاری جارحیت کے خاتمے اور مسئلے کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔ کشمیر کونسل کے بانی ممتاز میاں کا کہنا تھا کہ ہم مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں تاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ترقی کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کی ترجیحات غلط ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کو جوہری ہتھیاروں اور خلا میں راکٹ بھیجنے کے بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دینی چاہئیے تھی۔ وہ ایک بڑا بجٹ ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ کر رہے ہیں اصل میں وہ موت کی مشینیں خرید رہیں ہیں۔ ممتاز میاں نے این ایس ڈبلیو کے سپیکر کو ایک خط میں اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...