کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ کے 35ریونیو افسروں کی ترقی سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 2 دسمبر تک جواب داخل کرانیکی آخری مہلت دیدی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 35 افسروں کی 6ماہ قبل 20سے 21گریڈ میں ترقی دی گئی۔ ترقی کی سمری وزیر اعظم ہاؤس میں پڑی ہے لیکن منظوری نہیں دی جا رہی۔