لاہور ہائی کورٹ نےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 122میں انتخابی دھاندلی کیس کی الیکشن ٹربیونل میں کارروائی روکنےسےمتعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

Nov 18, 2014 | 16:37

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس اعجازالاحسن نےکیس کی سماعت کی،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کے وکیل نےعدالت کو آگاہ کیاکہ حلقےسےناکام امیدوار عمران خان نےانتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر رکھا ہےانہوں نےعدالت کو آگاہ کیاکہ عمران خان نےانتخابی عذر داری میں مصدقہ دستاویزات لف نہیں کیں جو عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے لہذا الیکشن ٹربیونل میں جاری کارروائی کالعدم قراردی جائےعمران خان کےوکیل نے عدالت کوآگاہ کیاکہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 122میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی ،جس کے ثبوت الیکشن ٹریبونل میں پیش کیے گئے ہیں،لہذا الیکشن ٹربیونل کی کارروائی جاری رکھنے اور جلد فیصلہ سنانے کے احکامات جاری کیے جائیںعدالت نے فریقین کے وکلا کےدلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا

مزیدخبریں