دبئی ٹیسٹ کےدوسرے روز نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے کیوی ٹیم نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر ساڑھے تین سو سے زائد رنز بنالئے ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  نیو زی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز دو سو تینتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیامقابلے کے آغاز سے ہی شاہین بالرز  کیویز پر حاوی ہوگئے،پاکستان کو  دن کی پہلی کامیابی  کورے اینڈرسن کی وکٹ کی  صورت میں ملی\ وہ نو کے انفرادی اسکور پر راحت علی کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے ۔اس کے فوری بعد ٹام لیتھم اپنے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ایک سو سینتیس رنز پر ہی آئوٹ ہوگئے۔نیشم نے سترہ رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ کھانے کے وقفے تک نیو زی لینڈ چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچانوے رنز بنا چکی تھی ،،کھانے کے وقفے کے بعد واٹلنگ اور  مارک کریگ کی جوڑی نے  ساتویں وکٹ کی شراکت میں ارسٹھ رنز کی پارٹنر شپ  قائم کی،،واٹلنگ انتالیس رنز بنا کر اظہر علی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،ارک کریگ  تینتالیس رنز بنا کر ذولفقار بابر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے

ای پیپر دی نیشن