انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ریٹرننگ افسران اور انتخابی عملہ کو الیکشن کمیشن کےماتحت کرنے کی منظوری دے دی۔

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیرصدارت ہوا ،الیکشن کمیشن حکام نےکمیٹی کومختلف امورپربریفنگ دی،اجلاس کے بعد زاہد حامد نےمیڈیا کوبتایا کہ کمیٹی نےانتخابی عملہ اورریٹرنگ افسران کوالیکشن کمشین کے ماتحت کرنے کی منظوری دے دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشین مس کنڈیکٹ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مجازہوگا،کمیٹی نےفیصلہ کیا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان کوئی دوسرا امیدوار نہیں لےسکےگا،نہ اس پرالیکشن لڑنےکامجازہوگا،زاہد حامد کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے انتخابی نشان اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کی منظوری دے دی ہے ،۔

ای پیپر دی نیشن