دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں چار سو تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان نے کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں دو وکٹ پر چونتیس رنز بنا لیے

کھیل کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے تین وکٹ کے نقصان پر دو سو تینتالیس رنز سے کھیل کا آغاز کیا ۔کورے اینڈرسن دو سوپنتالیس رنز کے مجموعے پر نو رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔اسی سکور پر لیتھم ایک سو سینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر راحت علی کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔نیشام سترہ رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔واٹلنگ انتالیس رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ کریگ نے تنتالیس رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی وہ ذوالفقار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ساوتھی سترہ اور بولٹ دو رنز بنا کر ذوالفقار کا شکار بنے ۔ سودھی بتیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار نے چار ، احسان عادل اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ راحت علی اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیاپاکستان کی جانب سے توفیق عمر اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا ۔ مگر شان صرف تیرہ رنز بنا کر سودھی کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ۔ جبکہ توفیق عمر بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور سولہ رنز بنا کر کریگ کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے ۔ کھیل کے اختتام پر اظہر علی چار اور یونس خان ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن