فٹبال کی دنیا میں آج کل مختلف ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف دوستانہ میچز کی تیاریں کر رہی ہیں،، کہیں برازیل آسٹریا کے خلاف تیاریوں میں مصروف ہے تو کہیں عالمی چیمپین جرمنی اسپین کیخلاف نبرد آزما ہونے کیلئے کمربستہ ہے،لیکن شائقین کو انتظار ہے ارجنٹائن اور پرتگال کے مقابلے کا،،اور کیوں نہ ہو،دور حاضر کے دو عظیم ترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جو میدان میں ہونگےگزشتہ کئی برسوں سے دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والے دونوں کھلاڑیوں کو شائقین نے ایک دوسرے کا حریف بنا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی یہ دونوں کھلاڑی اپنے کلب یا ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں تو شائقین کی توجہ کا اصل مرکز انہی کا کھیل ہوتا ہے، پرتگال اور ارجنٹائن صرف ایک مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے ہیں، وہ بھی دو ہزار گیارہ میں جب میسی اینڈی کمپنی نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو دو ایک سے پچھاڑا تھا،،اور اس میچ میں بھی دونوں نے گول اسکور کیے تھےآج ایک بار پھر مقابلہ ہے،،اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ارجنٹائن کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی یا پھر پرتگال شکست کا بدلہ لینے میں کامیاب ہو جائے گی