راچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکاآغازمثبت زون میں ہوا اور مارکیٹ ابتدا میں ہی سو سے زائد پوائنٹس اضافےسےاکتیس
ہزارآٹھ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب ہوگئی،،، ٹریڈنگ کےدوران سرمایہ کاروں کی جانب سےمعمولی پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک وقت میں منفی زون میں بھی دیکھاگیاتاہم کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کی جانب سےزبردست تیزی نےانڈیکس میں تین سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ کردیا اور ہنڈرنڈ انڈیکس بتیس ہزار کی بلند ترین حد بھی عبور کرگیا،،،اسٹاک مارکیٹ میں نہ صرف انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا بلکہ کاروباری حجم بھی چھبیس کروڑ حصص سے زائد رہاجہانگیرصدیقی ، میپل لیف سیمنٹ اور ڈی جی خان سیمنٹ میں آج نمایاں سودے ہوئے