لاہور (سپورٹس رپورٹر+ آن لائن) تنازعات کے شکار عمر اکمل نے اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے ماڈل ریچل خان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ عمر اکمل کا کہنا ہے ماڈل گرل نے جھوٹے الزامات لگا کر میری عزت اور ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ وکیل مبین کے ذریعے بھجوائے نوٹس میں کہا گیا ریچل خان 15 روز میں معافی مانگیں یا پھر جرمانے کی رقم ادا کریں۔ عمر اکمل کا نوٹس میں کہنا تھا ماڈل ریچل خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ آن لائن کے مطابق ماڈل اور اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے عمر اکمل کو کرکٹ میں نہیں شوبز میں ہونا چاہئے تھا۔ ناروے واقعے کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ مجھے عمر اکمل کا قانونی نوٹس نہیں ملا۔ قانونی نوٹس ملے گا تو اس کا جواب میں قانونی طریقے سے دوں گی میرا عمر اکمل سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، ناروے میں تقریب کے دوران جو واقعہ ہوا وہ محض ایک اتفاق تھا جس میں عمر اکمل نے بدمزگی پیدا کی تھی۔
عمر اکمل کا ریچل خان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
Nov 18, 2015