ملتان+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خبرنگار) ملتان میں پولیس کے ناروا سلوک پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش، خاتون نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او نصراللہ اس کی 11 سالہ بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے اور اسے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ خاتون نے روتے ہوئے خود پر تیل کی بوتل چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے اسے روک دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لے کر آر پی او رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ملتان : پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف خاتون کی خودسوزی کی کوشش، وزیراعلیٰ نے آر پی او سے پورٹ طلب کر لی
Nov 18, 2015