سوشل میڈیا پر پیرس حملہ سے قبل کی ٹویٹ نے کھلبلی مچا دی، یہ تکنیکی خرابی ہے : واشنگٹن پوسٹ

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) پیرس حملے سے پہلے کی ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر پی زیڈ بکس نے حملے سے دو روز قبل ہی پیرس حملے کی ٹویٹ کر دی تھی اور دو روز قبل ہی پیرس حملے میں ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد بتا دی۔ پی زیڈ بکس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر کو دو روز پہلے کے حملے کا علم تھا؟ پی زیڈ بکس نے 11 نومبر کو ٹوئٹ کی جبکہ حملہ 13 نومبر کو ہوا۔ ٹوئٹ میں پیرس حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 120 اور زخمی 270 بتائے گئے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ پی زیڈ بکس کی ٹوئٹ تکنیکی خرابی تھی۔ پی زیڈ بکس کے بوٹ نے دو مختلف واقعات کو جوڑا تھا۔ نائیجیریا میں دھماکہ اور چارلی ہیبڈو کو ملا کر 11 نومبر کو ٹوئٹ ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...