پریسٹینیا (اے ایف پی) کوسوو کی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا اجلاس روکنے کیلئے آنسوگیس اور مرچوں کا سپرے کر دیا جبکہ اپوزیشن کے حمایتی مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت اور پولیس پر رنگ پھینکنے کے ساتھ پتھراؤکیا جبکہ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ہفتوں سے پارلیمانی اجلاس درہم برہم کر رہے ہیں تاکہ کوسوو کا سربیا کے ساتھ معاہدہ طے نہ ہو۔ گزشتہ روز بھی ایک اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران حکومتی وزراء پر آنسوگیس پھینک دی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تعینات تھی جس نے رکن پارلیمنٹ کا حملہ ناکام بنا دیا۔ تاہم پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کے حامیوں نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب حکمران جماعت کے اتحادی وزراء نے پارلیمنٹ کے اندر موجود ہی ایک کمرہ میں اجلاس جاری رکھا۔
کوسوو : اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے اجلاس میں آنسوگیس، مرچوں کا سپرے کردیا
Nov 18, 2015