آندھراپردیش کی میئر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا شوہر شدید زخمی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر چتوڑ کی میئر انورادھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان پر چاقو سے بھی حملہ کیا گیا۔ حملے میں ان کے شوہر بھی شدید زخمی ہو گئے۔ 5 ملزمان نے میئر انورادھا پر ان کے دفتر میں گھس کر حملہ کیا۔ پولیس نے میئر کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن