مکرمی! عدم تعاون، غیر اخلاقی و غیر قانونی اقدامات و متعدد اجر جعلی فردات منجانب اہلکاران و افسران محکمہ مال معہ سول بالا افسران و عدالت ہائے کے فیصلہ جات وغیرہ جواز 1998ء نقابت 2015ء تاحال عرصہ 17برس سے بدوں انصاف منجانب افسران متعلقہ و بالا بدوں حصول پینڈنگ قائم ہیں۔ میں بالآخر ناامید ہوکر اپنے آپ کی وساطت سے التجا کرکے تمام ایڈمنسٹریشن کے ان 17برس کے ناجائز وغیر قانونی اقدامات جو میری انتہائی دیرینہ امراض 88 برس عمر کے پیش نظر فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے اس سے پیشتر کہ میں بمعہ اپنی اہلیہ وفات پا جائیں یہ درخواست حصہ اپیل کی جاتی ہے کہ چونکہ میں تو ازصد بیماری چلنے پھرنے یا سفرکرنے کے قابل نہیں ہوں اور یہ بھی اپنی سابقہ درخواست میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میرا یہ دیرینہ مقدمہ بمعہ تمام ریکارڈ محکمہ مال و دیگر محکمہ جات کی مکمل وضاحت کیلئے بمقام لاہور کسی بالا افسر کی زیر نگرانی بعد ملاحظہ ریکارڈ بذریعہ کسی بالا بااختیار افسران جہلم وپنڈ دادنخان سے طلب کر کے مجھے قبل از میری وفات فیصلہ کر دیا جائے۔ (ڈی ایس پی (ر) سید مشتاق حیدر شاہ بخاری‘ 83سٹریٹ نمبر12کیلوری گرائونڈ لاہور0323-4610797)