دوسرے مرحلے میں سندھ اورپنجاب کے چھبیس اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔ پولنگ کاعمل صبح سات بجے شروع ہوگا جوبغیرکسی وقفے کےشام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہےگا۔ پنجاب کےبارہ اضلاع شیخوپور،گوجرانوالہ،سرگودھا،
میانوالی، خانیوال،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین،اٹک اور جہلم میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ پنجاب میں ایک کروڑ چھیالیس لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو بائیس ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے گیارہ ہزار آٹھ سو انہتر پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سےتین ہزار ایک سو بارہ کو حساس اور نو سو ساٹھ کو حساس ترین قراردیاگیاہے۔ پنجاب میں فوج کی چالیس اور رینجرز کی چھ کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ سندھ کے چودہ اضلاع
مٹیاری،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈومحمدخان، ٹھٹھہ،سجاول،بدین،حیدرآباد،دادو،جامشورو،
شہید بیںظیرآباد،نوشہروفیروز،میرپورخاص، عمرکوٹ اورتھرپارکر میں انتخابی دنگل ہوگا۔ سندھ میں اکہتر لاکھ انسٹھ ہزار چار سو چورانوے ووٹرزاپنےووٹ کاحق استعال کریں۔ سندھ میں فوج کی سولہ کمپنیاں اور چار ہزار سے زائد رینجرز اہلکاروں کوتعینات کیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظرپولنگ سٹیشنز کےباہردفعہ ایک سوچوالیس اوراسلحہ کی نمائش پرپابندی عائدکی گئی ہے۔