لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مالی بحران ٹل گیا، حکومت کی جانب سے قومی کھیل کے لیے اعلان کردہ 20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ پی ایچ ایف حکام کو موصول ہو گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے قومی کھیل کی بحالی کیلئے گرانٹ کا مطالبہ کیا تھا ۔جس پر وزیر اعظم پاکستان نے آج سے تقریباً دو ماہ قبل پی ایچ ایف کو بیس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فوری اعلان کیا تھا۔