برسبین میں حفیظ کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل‘نتیجہ یکم دسمبر کو آنیکا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا میں محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا ، ٹیسٹ کا نتیجہ یکم دسمبر تک آنے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹر کا باﺅلنگ ٹیسٹ برسبین کی بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ ان کا ٹیسٹ 20 منٹ میں ختم ہوا۔ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ سے 18 گیندیں کروائی گئیں ، حفیظ باﺅلنگ پر پابندی ہونے کے باعث ڈیڑھ سال سے گیند بازی نہیں کر سکے ہیں۔ قومی کرکٹر آسٹریلیا سے کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ قاعد اعظم ٹرافی کے میچ میں شرکت کریں گے۔ محمد حفیظ یکشن کلیئر ہونے کیلئے پرامید ہیں۔ سلیکشن کمیٹی محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہے لیکن اس کا انحصار باو¿لنگ ایکشن کلیئر ہونے پر منحصر ہے کیونکہ وہ بیٹنگ میں مسلسل ناکامی سے دوچار رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر حفیظ باو¿لنگ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیابی رہتے ہیں تو انہیں یقینی طور پر دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں باو¿لنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ ٹیسٹ کلیئر ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...