لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ ذرائع کے سروے نے بھی صوبہ میں ای پی آئی پروگرام کے تحت روٹین ایمونائزیشن کوریج میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر خصوصا ماں بچہ کی صحت کے پروگراموں اور عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے انڈیکیٹرز بتدریج بہترہورہے ہیں۔انہوں نے یہ بات آج ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ برطانیہ کے پاکستان میں نمائندے سرمائیکل باربر اور ان کی ٹیم کے ہمراہ پری سٹاک ٹیک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید،سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر فیصل ظہور،محکمہ کے سینئر افسران، ڈاکٹر انور جنجوعہ محمد خان رانجھا اور موجود تھے۔ علی جان خان نے مزید کہا کہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی نئی حکمت عملی کے تحت مختلف اضلاع میں کم کوریج والی پاکٹس میں بچوں اور حاملہ خواتین کی ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ ہیلتھ کیئر ریفارمز کے سبب ماں اور بچے کو طبی سہولیات کی فراہمی بہتر ہوئی: علی جان
Nov 18, 2016