ووٹ کی طاقت سے ہی تبدیلی کا فیصلہ ہوسکتا ہے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کرپشن کے حمام میں ننگے سب کرپٹ عناصر بے نقاب ہو رہے ہیں، پانامہ لیکس ایسی کھڑکی ہے جس سے کرپشن کے تمام کھوج ملتے جارہے ہیں۔ الزامات، جھوٹ اور کمزور ترین جواز کرپٹ عناصر کا مزید گھیرا تنگ کر رہاہے ۔ عوام پوری توجہ سے کھیل دیکھ رہے ہیں، ضرور بیدار ہوں گے۔ عدالتی فیصلوںسے چند کرپٹ عناصر کے احتساب کے امکانات موجود ہیں لیکن کرپٹ مافیا نے سیاست ، انتخابات اور ریاستی نظام کا ستیاناس کر دیاہے۔ اس نظام کو بدلنے کے لیے عوام کے ووٹ کی طاقت ہی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان تحریک کے ذریعے عوام کو بیدار اور سماج کے اچھے، دیانتدار، اہل اور محب دین و وطن لوگوں کو متحد کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...