اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ترک صدر کی آمد پر پارلیمنٹ میں آنا چاہئے تھا اور انہیں خوش آمدید کہنا چاہئے تھا لیکن ان کی اپنی سیاست اور منطق ہے جو کبھی کبھی سمجھ سے بالا تر ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے ہمارے دیرینہ ، برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں اور ہم تاریخی لحاظ سے بھی مثالی بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ، وہ اور ان کی پارٹی ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا یہ کہنا کہ ترک صدر کو اس موقع پر وزٹ نہیں کرنا چاہئے تھا بے وزن اور بے معنی بات ہے اور اس طرح کی بات سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی ہے۔ ترک صدر کی پارلیمنٹ آمد پر میری تقریر بھی پروگرام میں شامل تھی مگر مجھے بتایا گیا کہ اسے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
خورشید شاہ
تحریک انصاف کو ترک صدر کی آمد پرپارلیمنٹ میں آنا چاہئے تھا: خورشید شاہ
Nov 18, 2016