شاہی قلعہ میں عشائیہ، مچھلی، سوپ کباب، چانپوں، ہریسہ سے تواضع

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے شاہی قلعہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ترک مہمان کی تواضع پنجابی کھانوں سے کی گئی۔ دو قسم کے سوپ، انار اور موسمی جوس کے علاوہ دیگر کھانے شامل تھے۔ عشائیہ میں لوک فنکاروں نے مولانا رومی اور علامہ اقبال کی نظمیں سنائیں۔ کھانوں میں لاہوری فرائیڈ فش، مٹن سیخ کباب، ڈولما، مٹن چانپ، مغلائی قورمہ، مٹن ہریسہ شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...