لاہور(نامہ نگار + اپنے نامہ نگار سے) ترک صدر رجب طیب اردگان کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سڑکوں کو بیرئیر اور رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ اہم شاہراہوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ مال روڈ سے شاہی قلعہ تک تمام اہم اور اونچی عمارتوں پر مسلح سکیورٹی اہلکاروںکے علاوہ کمانڈوز اورماہر نشانہ باز شوٹر بھی تعینات کئے گئے تھے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر میٹروبس سروس کو محدود کردیا گیا۔ بعداز دوپہر بس سروس کا روٹ گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کیا گیا۔