اسلام آباد (آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان کی وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا جس کے بعد ترک صدر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ رجب طیب اردگان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف ترک صدر سے کرایا جبکہ ترک صدر نے اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم نواز شریف سے کرایا۔