رینٹل پاور سکینڈل: پرویز اشرف کے ساتھی کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست سیکرٹری داخلہ سے 22 نومبر تک جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھی آفتاب بٹ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے 22 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے دو ہزار آٹھ سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔ درخواست گزار باقاعدگی سے رینٹل پاور سکینڈل کے ٹرائل میں شامل ہو رہا ہے اور عدالت میں یقین دہانی کی بنیاد پر ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کر کے واپس پاکستان بھی آ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...