عرب دنیا صرف قتل و غارت گری جانتی ہے : سعودی عالم دین

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے ممتاز دانشور اور عالم دین علامہ ابراہیم البلیھی نے کہا ہے کہ عرب دنیا صرف قتل و غارت گری جانتی ہے اس نے انسانی تہذیب وتمدن میں کسی نئی چیز کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔ عرب ممالک میں کہیں فکری اور سائنسی کامیابیوں کا کوئی تذکرہ ملتا ہے تو وہ یونانی ثقافت کے ان طلبا کی وجہ سے جنہوں نے اس ثقافت کو بطور تعلیم اپنایا۔مغرب بھی انسانی تہذیب وتمدن میں کوئی اہم قدم نہیں اٹھا سکا ان کی تاریخ دراصل یونانی اور رومن تاریخ کا تسلسل ہے۔ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک عرب ممالک اور اقوام کا معاملہ ہے تو انہوں نے انسانی تہذیب کے فروغ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔عربوں کی تاریخ اٹھائیں تو سوائے تشدد، قتل، بمباری، قتل عام، اجتماعی قبروں کے کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو پر بھی کڑی تنقید کی اور کہاکہ یونیسکو نے بھی ثقافت وتہذیب انسانی کے فروغ کے بجائے اسے ترقی معکوس کی طرف چلانے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...