اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے ریلوے نے ٹرینوں کے آئے روز ہونے والے ایک ہی طرز کے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے حادثات معمول بن گئے ہیں، کھڑی ٹرینوں کی ٹکر ہو جاتی ہے۔ ایک جیسی وجوہات سامنے آ رہی ہیں، بے شمار جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، آئندہ اجلا س میں ان معاملات پر تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ اراکین نے کمیٹی کے اجلاس بار بار ملتوی ہونے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ وفاقی وزارت ریلوے سے کنفرم ہونے پر اجلاس ملتوی نہیں کیا جائے گا۔