لاہور(نیوزرپورٹر) گذشتہ دنوں پنجاب میں لاہور سمیت وسطی اور جنوبی اضلاع میں سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی نوٹ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا ہے مستقبل میں سموگ جیسی صورتحال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں زیادہ درخت لگائے جائیں۔شہری علاقوں میں گرین بیلٹس بنائی جائیں اوردرختوں کی کانٹ چھانٹ سے ہر ممکن حد تک پرہیز کیا جائے ۔