سٹاک مارکیٹ :مثبت پیشرفت نہ ہونے معمولی تیزی بیشتر حصص کی کم داموں خریدوفروخت

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی پر انڈیکس 42411.80 پربند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 41کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں مثبت خریداری کے اثرات انڈیکس 114.35 پوائنٹس اضافہ پر 42526.15 تجاوز کرچکا تھا۔بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں کسی جانب مثبت پیش رفت نہ ہونے اور اگلے روز کی اچھی اطلاعات رونما ہونے کے باعث خریداروں نے بیشتر حصص کی کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے روز کی تیزی پر حاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 423کمپنیوں تک رہا جس میں 207 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 197 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 19کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...