لاہور (نیوز رپورٹر) میو ہسپتال کے شعبہ امراض اعصاب و پٹھہ کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے پلازما فارماسیس (Plasma pheresis) مشین لگا دی گئی ہے۔ میو ہسپتال میں گذشتہ روز مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے مشین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کی ہدایت پر اے وی ایچ وارڈ میں مشین لگائی گئی ہے۔ اس بارے میں پروفیسر ڈاکٹر اسد سلیم نے بتایا کہ اعصاب اور پٹھوں کے امراض میں مبتلا اور دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے یہ مشین بڑی اہم ہے۔